وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، ٹیچرز کے لیے ڈریس کوڈ متعارف کرانے کا فیصلہ، آڈیو ویژول ٹیچنگ شروع، طلباء کے لیے سکول میل پروگرام جاری
پنجاب میں سکول ٹیچرز کے لئے ڈریس کوڈ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں سکول ٹیچرز کے لئے ڈریس کوڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں سکول ایجوکیشن سے متعلق بریفنگ دی گئی اور اہم فیصلے کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: تجارتی اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا چاہتے ہیں، تھائی لینڈ کی کاروباری کمیونٹی مراعات سے فائدہ اٹھائے: وزیر اعلیٰ مریم نواز
سکولوں کی صفائی اور سیکیورٹی
اجلاس میں سکولوں میں صفائی کے لئے ستھرا پنجاب کی سروسز حاصل کرنے پر اتفاق کیا گیا اور سکولوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ آؤٹ سورسنگ کے لئے سکول ایمپرورومنٹ کارڈ متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی حکومت کی بوکھلاہٹ، پاکستان سے رابطوں کے الزام میں موچی گرفتار کرلیا گیا
نئے تعلیمی منصوبے
پنجاب پبلک سکول ری آرگنائزیشن پروگرام کے تحت آؤٹ سورسنگ فیز فور کی منظوری دی گئی۔ پہلی مرتبہ پنجاب کے سکولوں میں ڈسٹنس لریننگ متعارف اور آڈیو ویژول لریننگ شروع ہوگی۔ پنجاب میں مارچ تک 140 نواز شریف سکول آف ایڈمنسٹریشن پی پی پی موڑ پر فنکشنل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے نے بین الاقوامی میڈیا کی توجہ حاصل کرلی
طلباء کی کلاسز اور امتحانات
پنجاب کے 344 سکولوں میں 42614 طلبہ اور 3566 اساتذہ کی سپوکن کلاسز دی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے 5 لاکھ طلباء کے لئے سپوکن کلاسز شروع کرنے کا ہدف دیا ہے۔ نئے ایگزامینیشن گریڈ سسٹم کے تحت 15 مارچ سے امتحان شروع ہوں گے اور 31 مارچ کو رزلٹ آئے گا۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ آن لائن پیپر چیکنگ کا سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: عراق میں پالتو شیرنے اپنے مالک کو مار ڈالا
آؤٹ سورسنگ کے اثرات
بریفنگ میں بتایا گیا کہ آؤٹ سورسنگ کے بعد سکولوں کی انرولمنٹ میں 800فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ ہوا۔ سکول آؤٹ سورسنگ فیز ون کی تکمیل کے بعد 114 فیصد اور فیز ٹو کی تکمیل کے بعد 24 فیصد اضافہ ہوا۔ آؤٹ سورسنگ کے نتیجے میں 540 سکولوں میں 866 نئے کلاس روم تعمیر ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے تھانوں میں ملزمان کے انٹرویوز پر پابندی لگا دی
تعلیمی سہولیات کی بہتری
آؤٹ سورس سکولوں میں 9033 کمروں کی تعمیر و مرمت کی گئی، جبکہ 27 لاکھ مربع فٹ سے زائد چار دیواری تعمیر اور مرمت کی گئی۔ 8911 سکولوں میں پینٹ ورک کو مکمل کیا گیا۔ مزید یہ کہ 160450 نئے فرنیچر سیٹ مہیا کیے گئے اور 3665 واٹر ٹینک اور 18380 واٹر کولر لگائے گئے۔
معیاری تعلیم کا عزم
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ کوشش ہے کہ ہر بچہ سرکاری سکول میں معیار تعلیم حاصل کرے اور اعتماد سے زندگی کو سنوارے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری سکول کا معیار ایسا بنانا چاہتی ہیں کہ ہر کوئی اپنے بچے کو سرکاری سکول میں داخل کرائے۔ پنجاب کے ہر سکول کی حالت بہتر بنانا میری ذمہ داری ہے۔








