قومی سلیکشن کمیٹی میں علیم ڈار، اظہر علی اور عاقب جاوید کو شامل کرنیکا فیصلہ
پاکستان کرکٹ بورڈ کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی سلیکشن کمیٹی از سر نو تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔
سلیکشن کمیٹی کی تشکیل
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے جب کہ سلیکشن کمیٹی میں سابق کرکٹر عاقب جاوید اور اظہرعلی کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کمیٹی کے اراکین
ذرائع کا بتانا ہے کہ سابق کرکٹر اور سابق آئی سی سی امپائر علیم ڈار بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گے جب کہ کمیٹی میں حسن چیمہ ڈیٹا اینالسٹ کے طور پر شامل ہوں گے۔
اس کے علاوہ سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کو کنوینر مقرر کیے جانے کا امکان ہے اور سابق کپتان اظہر علی کو یوتھ ڈیولپمنٹ کی بھی ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔
پچھلے سلیکٹر کی استعفیٰ
واضح رہے کہ محمد یوسف نے دو ہفتے قبل سلیکٹر کے عہدے سے استعفی دیا تھا۔