احمد شہزاد میرے آئیڈیل ہیں، ان کو فالو کرتا ہوں، کبھی بیٹنگ میں کوئی مسئلہ ہو تو ان سے رہنمائی لیتا ہوں، صاحبزادہ فرحان
صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری
کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نمیبیا کے خلاف شاندار سنچری اسکور کرنے والے پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان نے اپنے کرکٹ آئیڈل کا نام بتا دیا۔ بدھ کو کولمبو میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری کی بدولت نمیبیا کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف دیا۔
یہ بھی پڑھیں: نیٹ میٹرنگ، حکومت صارفین سے کتنے کا یونٹ خریدے گی؟ ناقابل یقین انکشاف
مقابلہ کی تفصیلات
صاحبزادہ فرحان نے 58 گیندوں پر 4 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 100 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ پاکستان کے 200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی ٹیم 97 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ شاندار سنچری اسکور کرنے پر صاحبزادہ فرحان کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائی کورٹ نے سنوکر کلب کے کاروبار کو جائز اور قانونی قرار دیدیا
میچ کے بعد کی گفتگو
میچ کے بعد سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ فرحان نے بتایا کہ شروع میں وکٹ تھوڑا مشکل تھا، صائم اور میں ایسے بیٹر ہیں کہ گیند تیز آئے، پر پچ کی وجہ سے یہاں گیند پھنس کر آرہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: فرنچ ولندیزی اور پرتگالی حکمران جن علاقوں میں رہے وہاں قانون اپنے مذہب کی اقدار کیساتھ نافذ کرتے مگر انگریز کامزاج اس سے مختلف تھا.
پارٹنرشپ کی اہمیت
صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ میں نے صائم ، سلمان آغا کو یہی کہا تھا کہ تھوڑا وقت لیں گے، پارٹنرشپ لگائیں تو اسکور اچھا ہوسکتا ہے اور ہم نے یہی کیا۔
احمد شہزاد کا ذکر
وسیم اکرم نے صاحبزادہ فرحان سے ان کے کرکٹ آئیڈل کا پوچھا تو پاکستانی اوپنر نے جواب دیا کہ میں نے کرکٹ احمد شہزاد کو دیکھ کر شروع کی وہ میرے کرکٹ آئیڈل ہیں۔ صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ احمد شہزاد میرے فیورٹ کرکٹر ہیں، میں نے جب کرکٹ شروع کی تو ان کے ساتھ ڈومیسٹک میں کھیلا۔ ان کا کہنا تھا کہ سچ بات یہی ہے کہ احمد شہزاد میرے آئیڈل ہیں، ان کو فالو کرتا ہوں، کبھی بیٹنگ میں کوئی مسئلہ ہو تو ان سے رہنمائی لیتا ہوں۔








