آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام پائیدار امن کے لیے ناگزیر ہے اور فلسطینیوں کا حق ہے، وزیر اعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بیان
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ غزہ میں پائیدار امن ہمارا مشن ہے، آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام پائیدار امن کے لیے ناگزیر ہے اور فلسطینیوں کا حق ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 14 شہداء پولیس کے لیے شہید پیکیج کی منظوری، وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمارے اصل ہیرو ہیں: وزیر قانون پنجاب
غزہ پیس بورڈ کا اجلاس
واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت غزہ پیس بورڈ کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ غزہ پیس بورڈ کے افتتاحی اجلاس میں شرکت باعث افتخار ہے، غزہ میں پائیدار امن ہمارا مشن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دھماکہ خیز اور زہریلے مواد سے بھرے بحری جہاز بھارتی بندرگاہ کے قریب الٹ گیا، کنٹینرز ساحل کی طرف آنا شروع، الرٹ جاری
امید اور دعا
وزیراعظم شہباز شریف نے دعا کا اظہار کیا کہ غزہ میں پائیدار امن کے حصول میں کامیاب ہوں، مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے آج کا دن تاریخ کا سنہری باب ہے۔ انہوں نے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق فلسطینیوں کو ان کا حق دیا جائے، اور یہ کہ آزاد اور خود مختار ریاست فلسطینیوں کا حق ہے۔
سیزفائر کی ضرورت
دیرپا امن کے لیے غزہ میں سیزفائر کی خلاف ورزیاں بند ہونی چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تنازعات کے حل کے لیے صدر ٹرمپ کا کردار قابل تحسین ہے، صدر ٹرمپ کی بروقت مداخلت سے پاک بھارت جنگ رکی، جس سے ہزاروں قیمتی جانیں بچیں۔ صدر ٹرمپ نے جنوبی ایشیا کو بڑی تباہی سے بچایا۔








