بورڈ آف پیس اجلاس، ٹرمپ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو گلے لگالیا
دلچسپ ملاقات
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) بورد آف پیس اجلاس کے اختتام پر دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو گلے لگایا۔
اجلاس کا اختتام
اجلاس کے اختتام پر صدر ٹرمپ اپنی نشست سے اٹھے اور سربراہان مملکت سے ہاتھ ملانے لگے۔ اسی دوران ان کی نظر شہباز شریف پر پڑی تو انہوں نے ہاتھ سے ان کی طرف اشارہ کیا۔ شہباز شریف آگے بڑھے، مصافحہ کیا اور صدر ٹرمپ سے کچھ بات بھی کرتے رہے۔
دلچسپ لمحہ
ابھی انہوں نے چند جملے ہی ادا کیے تھے کہ ٹرمپ نے اچانک انہیں اپنی طرف کھینچ کر گلے لگالیا۔
ٹرمپ کی شہباز شریف کو جپھی، گفتگو کے دوران گلے لگایا۔۔۔!!! pic.twitter.com/TD5FZNSzli
— Mughees Ali (@mugheesali81) February 19, 2026








