آئی ایم ایف کا پاکستان کی معیشت میں بہتری کا اعتراف
پاکستان کی معیشت میں بہتری کا اعتراف
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے پاکستان کی معیشت میں بہتری کا اعتراف کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: مذاکرات میں جو طے پایا وہ عمران خان بھی تسلیم کریں گے ، حکومت نے شرط رکھ دی
آئی ایم ایف کا دورہ
آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ میں بتایا کہ آئی ایم ایف کا وفد 25 فروری سے پاکستان کا دورہ کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بارش برسانے والا سسٹم آج ملک میں داخل ہوگا، لاہور میں کتنے امکانات؟
پروگرام کا جائزہ
ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک نے بتایا کہ آئی ایم ایف وفد اس دورے کے دوران توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) پروگرام کے تحت تیسرے جبکہ ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (آر ایس ایف) کے دوسرے جائزے پر بات چیت کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: میں ہر ایک ناراض سے جھک کر معافی کا خواستگار ہوں اور تسلیم کرتا ہوں کہ غلطیاں سو فیصد میری ہیں اور سب خوبیاں اُن کی ہیں: سہیل وڑائچ
اقتصادی استحکام کی تصدیق
ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک نے اعتراف کیا کہ ای ایف ایف کے تحت پاکستان کی پالیسیوں سے معیشت کو استحکام ملا۔
مالی کارکردگی اور مہنگائی
انہوں نے بتایا کہ مالی سال 2025 میں پاکستان کی مالی کارکردگی مضبوط رہی اور ملک نے جی ڈی پی کا 1.3 فیصد بنیادی مالیاتی سرپلس حاصل کیا، جو پروگرام کے اہداف کے مطابق ہے۔
جولی کوزیک نے مزید بتایا کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح قابو میں رہی جبکہ مالی سال 2025 میں ملک نے 14 سال بعد پہلی مرتبہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس بھی ریکارڈ کیا۔








