لاہور: پنجاب کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کیلئے ڈریس کوڈ نافذ
پنجاب میں سٹینڈرڈ ڈریس کوڈ کا نفاذ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کیلئے سٹینڈرڈ ڈریس کوڈ نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: شبلی فراز سینے میں تکلیف کے بعد پشاور کے ہسپتال منتقل
ڈریس کوڈ کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نوٹیفکیشن کے مطابق تدریسی اوقات کے دوران اساتذہ کیلئے بلیک گاؤن پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ مرد اساتذہ کیلئے سادہ شلوار قمیض یا پینٹ شرٹ تجویز کی گئی ہے جبکہ خواتین اساتذہ کو باوقار اور مناسب لباس پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تاہم 23 فروری 2026 سے تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں ڈریس کوڈ پر عملدرآمد لازمی ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کی ایلون مسک کی کمپنی سٹار لنک کے خلاف بڑی کارروائی، بڑی تعداد میں ڈیوائسز قبضے میں لے لیں
پیشہ ورانہ لباس کی اہمیت
مزید برآں، اساتذہ کیلئے بند جوتے یا مناسب سینڈل پہننے کی بھی ہدایت جاری کی گئی تاکہ پیشہ ورانہ اور باوقار ماحول کو فروغ دیا جا سکے۔
عملدرآمد کی نگرانی
حکام کے مطابق تعلیمی اداروں کے سربراہان روزانہ کی بنیاد پر ڈریس کوڈ پر عملدرآمد کے ذمہ دار ہوں گے۔ جبکہ سی ای اوز کو سخت مانیٹرنگ اور ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے。








