ٹی وی کی آواز کم کرنے پر جھگڑا، بیوی نے طیش میں آ کر چاقو کے وار سے شوہر کو قتل کر دیا
خاتون کا شوہر کو قتل کرنے کا واقعہ
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ٹی وی کی آواز کم کرنے کے معاملے پر ہونے والا گھریلو جھگڑا جان لیوا ثابت ہوا، جہاں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنے شوہر کو چاقو مار کر قتل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پسند کی شادی، بھائی نے 2 بہنوں کو قتل کر دیا
واقعہ کی تفصیلات
پولیس کے مطابق واقعہ منگل گیری کے علاقے میں پیش آیا۔ مقتول کی شناخت 27 سالہ شیخ احمد کے نام سے ہوئی ہے، جو پیشے کے لحاظ سے اے سی مکینک تھا۔ میاں بیوی منگل گیری کی ٹی آئی ڈی سی او ہاؤسنگ کالونی میں رہائش پذیر تھے۔
یہ بھی پڑھیں: تشدد کے ذریعے کسی بھی تحریک کو کامیاب نہیں بنایا جا سکتا : انوار الحق کاکڑ
جھگڑے کی شدت
پولیس کے مطابق شیخ احمد نے اپنی اہلیہ سے ٹی وی کی آواز کم کرنے کو کہا، جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی شروع ہوگئی۔ جھگڑا شدت اختیار کر گیا اور مبینہ طور پر خاتون نے طیش میں آ کر شوہر پر چاقو سے حملہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسد عمر کو گن پوائنٹ پر سیاست چھوڑنے کے لیے مجبور کیا گیا: محمد زبیر
زخمی کی حالت
مقامی افراد زخمی احمد کو فوری طور پر وجے واڑہ کے گورنمنٹ جنرل اسپتال منتقل کر کے گئے، تاہم وہ دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
پولیس کی کاروائی
پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔








