لاہور: نئی ہاؤسنگ سکیموں کے لیے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی منظوری
پنجاب حکومت کا نیا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے نئی آباد ہونے والی ہاؤسنگ سکیموں کیلئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے فیروزپور روڈ، کاہنہ، ایل ڈی اے سٹی اور ملحقہ آبادیوں میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ قائم کرنے کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت 28 اور 10 مئی کے دن کو کبھی نہیں بھولے گا: عظمیٰ بخاری
سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ ہڈیارہ ڈرین پر لاہور کا پہلا باقاعدہ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ تعمیر کیا جائے گا، جو 400 کنال سے زائد رقبے پر مشتمل ہوگا، منصوبے کی مکمل فنڈنگ پنجاب حکومت کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: 15 سال کی تھی جب ٹرمپ نے زیادتی کی کوشش کی، نئی ایپسٹین فائلز میں امریکی صدر پر خاتون سے زیادتی کا الزام
منصوبے کی ترقی کی تاریخ
یاد رہے کہ 20178 میں ہڈیارہ ڈرین پر اس سکیم کی ابتدائی منظوری دی گئی تھی، اب لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے سی ایم پی، شعبہ انجینئرنگ اور نیشنل انجینئرنگ سروسز پاکستان (نیسپاک) مشترکہ طور پر منصوبے کا تفصیلی پلان تیار کریں گے، ایل ڈی اے گورننگ باڈی نے منصوبے کی باقاعدہ منظوری کی سفارش بھی کر دی ہے۔
ماحولیاتی فوائد
منصوبے کی تکمیل سے ہڈیارہ ڈرین میں گندے پانی کے اخراج میں نمایاں کمی متوقع ہے، جس سے ماحولیاتی آلودگی کم ہوگی اور زیر زمین پانی کے تحفظ میں بھی مدد ملے گی.








