لاہور ہائیکورٹ: پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی تفصیلات طلب
لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائی کورٹ نے خسرہ سے ہونے والی ہلاکتوں کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے پنجاب بھر کے ہسپتالوں کے وینٹیلیٹر کی تفصیلات طلب کرلیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی ائیر پورٹ پر کارگو طیارے کا انجن اڑان بھرتے ہی دھماکے کے بعد بند ہوگیا، ہنگامی لینڈنگ
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس اویس خالد نے سماعت کی، جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے وکیل اظہر صدیق نے دلائل دیئے، ڈی جی موذی امراض پنجاب نے ابتدائی رپورٹ عدالت پیش کی۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو لنک ٹرائل کہہ کر دھوکے سے حاضری لگوائی گئی، عمران خان اب پیش نہیں ہونگے، علیمہ خان
درخواست گزار کا مؤقف
درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ ماضی میں خسرے، ڈینگی سے سینکڑوں اموات ہوئیں، ہسپتالوں میں وینٹیلیٹر موجود نہ ہونے سے بے تحاشا اموات ہوئیں، اگر بنیادی سہولیات موجود ہوتیں تو اموات سے بچا جا سکتا تھا۔ انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ خسرے سے ہونے والی اموات کی تحقیقات کا حکم دیا جائے۔
عدالتی کارروائی
عدالت نے وینٹی لیٹرز کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے سماعت 27 فروری تک ملتوی کر دی۔








