خیبرپختونخوا حکومت کا اعلان کردہ رمضان پیکج تاحال شروع نہ ہو سکا

رمضان پیکج کی تاخیر

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا میں عوام کو دیا جانے والا رمضان پیکج تاحال شروع نہ ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیں: معمولی سی بات پر جھگڑے نے تین افراد کی جان لے لی

پیکج کی تقسیم کا طریقہ

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل طریقہ کار وضع نہ ہونے سے رمضان پیکج کی تقسیم کا اختیار عوامی نمائندوں کو تفویض کیا گیا۔ عوامی نمائندے مستحق افراد کا ڈیٹا جمع کرکے سوشل ویلفیئر کو دیں گے، اور اس کے بعد رمضان پیکج مستحق افراد کو فراہم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان فوج دہشتگرد مجید کو بھارت کی جانب سے ہائیر کرنے کی آڈیو بھی سامنے لے آئی

مستحق افراد کا انتخاب

بتایا گیا ہے کہ مستحق افراد کا انتخاب بھی عوامی نمائندے کریں گے، ڈیٹا جمع کرنے کے باعث رمضان پیکج مستحق افراد کو دینے میں مزید کئی روز لگ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑا ریلیف، تفصیلات سامنے آگئیں

مالی تفصیلات

خیال رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے تقریبا 13 ارب روپے مستحقین افراد میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایک لاکھ 16 ہزار 394 افراد کو 12 ہزار 500 روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موت زندگی کی سب سے بڑی حقیقت ہے: ڈاکٹر حسین قادری کا دعائیہ تقریب سے خطاب

اہلیت کے معیار

حکومت نے رمضان پیکج کے لیے یتیم، بیوہ عورتیں اور معذور افراد اہل قرار دیئے ہیں۔ عارضی طور پر گھروں سے بے گھر افراد رمضان پیکج کے مستحق نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سید عاصم منیر کے دورہ امریکہ کی تردید، چیف آف ڈیفنس فورسز کے دورے سے متعلق رائٹرز کی خبر درست نہیں، ترجمان دفتر خارجہ کی وضاحت آگئی۔

علاقائی تفصیلات

پشاور میں سب سے زیادہ 1 لاکھ 8 ہزار 500 افراد کو رمضان پیکج دیا جائے گا، جبکہ سوات میں 67 ہزار 500، مردان میں 60 ہزار 486 اور چارسدہ میں 40 ہزار سے زائد افراد کو بھی پیکج دیا جائے گا۔

امیدواروں کی نشاندہی

ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنرز کو مستحق افراد کی نشاندہی کے لیے خط ارسال کردیا گیا ہے اور امید ہے کہ چند روز کے اندر ہی رمضان پیکج کی تقسیم شروع ہو جائے گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...