جانوروں کے ساتھ ناروا سلوک روکنے کے لیے اشنا شاہ کا وزیراعلیٰ پنجاب کو خط

پاکستان کی اداکارہ کا اہم خط

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کو جانوروں کے ساتھ ناروا سلوک روکنے سے متعلق خط لکھ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں وی وی آئی پیز کی سیکیورٹی کے لیے 5 نئی جیمرز گاڑیاں خریدنے کی منظوری

خط میں شکایات کا ذکر

اشنا شاہ نے یہ خط اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔ خط کے آغاز میں انہوں نے وزیرِ اعلیٰ کی صفائی، عوامی تحفظ اور خواتین کی حفاظت کے حوالے سے کوششوں کو سراہا۔ مگر اس کے ساتھ ہی ایک ایسا مسئلہ اجاگر کیا جو حکام کی توجہ حاصل نہیں کر پا رہا وہ ہے جانوروں کے ساتھ بدسلوکی۔

یہ بھی پڑھیں: سہہ ملکی انڈر 19 ون ڈے سیریز، پاکستان، زمبابوے میچ بارش کے سبب ختم کردیا گیا

بے رحمی کا ایک واقعہ

خط میں ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حال ہی میں میں نے ایک ویڈیو دیکھی جس میں ایک کتے کو گاڑی سے باندھ کر پنجاب کی مرکزی سڑک پر بے یار و مددگار گھسیٹا جا رہا تھا۔ کمنٹس میں لوگ لکھ رہے تھے کہ مریم نواز جانوروں کو مار رہی ہیں، چاہے یہ درست ہو یا غلط، یہ تصور پیدا ہو رہا ہے کیونکہ جانوروں کے ساتھ ناروا سلوک کے واقعات مسلسل پیش آ رہے ہیں اور اس پر کوئی مؤثر روک تھام نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: The Luckiest Woman Winning 500 Prizes in a Year Through Lottery

دیگر جانوروں کے ساتھ کے واقعات

اشنا نے دیگر جانوروں کے ساتھ ہونے والے برے واقعات کی نشاندہی کی، جس میں منظم ڈاگ فائٹس، گدھوں پر تشدد اور بازاروں میں جانوروں پر تشدد کرنا شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنماؤں سے جیل میں ملاقات کرنے کا معاملہ، اعظم سواتی کی درخواست خارج

تجاویز برائے بہتری

انہوں نے خط میں کچھ اہم اقدامات بھی تجویز کیے جس سے ایسے واقعات کو روکا جا سکتا ہے، جس میں جانوروں کے ساتھ ظلم کے قوانین پر عمل درآمد، جنگلی جانوروں کو پالتو بنانے پر پابندی اور صوبے بھر میں پروگرامز شامل ہیں۔

نیکی کی اپیل

اداکارہ نے خط کے آخر میں لکھا کہ اگر آپ جانوروں کے ساتھ ہمدردی کا مظاہرہ کریں، ہمارے پیارے نبی ﷺ کی تعلیمات کے مطابق تو ناصرف پنجاب بلکہ پورے ملک کے لیے ایک مثال قائم کی جا سکتی ہے اور ممکن ہے کہ دیگر صوبوں کے رہنما بھی اس کی پیروی کریں، آپ ہمارے دل بھی جیت سکتی ہیں۔

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...