رشوت لے کر امیگریشن کلیئر کرنے کا الزام ثابت ہونے پر ایف آئی اے کے 2 اہلکار گرفتار
ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسافروں سے رشوت لے کر امیگریشن کلیئر کرنے کے الزامات ثابت ہونے پر 2 ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل میں زیادہ ففٹیز فخر نے رضوان کو پیچھے چھوڑ دیا
رشوت لینے کے الزام میں نامزد افراد
روزنامہ جنگ کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے کے حکام کے مطابق مسافروں سے رشوت لے کر امیگریشن کلیئر کرنے کے الزام میں ایف آئی اے نے 2 اہلکاروں کے ہمراہ 4 مسافروں کو بھی مقدمے میں نامزد کیا ہے جبکہ دونوں ایف آئی اے اہلکاروں کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹوزرداری نے وزیراعظم بننے کی پیشکش کو ٹھوکر مار کر مسترد کردیا تھا، مرتضیٰ وہاب
تحقیقات کی تفصیلات
یہ مقدمہ اینٹی کرپشن سیل ونگ کی جانب سے درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق تحقیقات کے دوران ایک ایف آئی اے اہلکار نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایک ہفتے میں 12 مسافروں سے پیسے لے کر امیگریشن کی گئی۔
ڈی جی ایف آئی اے کا بیان
ڈی جی ایف آئی اے عثمان انور نے کہا ہے کہ غیرقانونی کاموں کو بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا اور محکمے میں کالی بھیڑوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔








