محکمہ صحت نے چھٹیوں کے لیے نئے احکامات جاری کردیئے
پنجاب میں نئی چھٹیوں کے احکامات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ صحت پنجاب نے چھٹیوں کے لیے نئے احکامات جاری کردیئے۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر خیبر پختونخوا نے ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے کی تفصیلات طلب کرلیں۔
ٹیچنگ ہسپتالوں کی انتظامیہ کے اختیارات
سما نیوز کے مطابق ٹیچنگ ہسپتالوں ، طبی اداروں کی انتظامیہ سے سینئر ڈاکٹرز کو چھٹی دینے کا اختیار واپس لے لیا گیا۔ ٹیچنگ ہسپتال صرف 17 گریڈ تک کے ملازمین کی 89 دن کی رخصت منظور کرسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حملوں میں ایران کے مزید تین جوہری سائنسدان جاں بحق
چھٹی کی منظوری کا عمل
سینئر رجسٹرار سے پروفیسرز تک کی چھٹی محکمہ صحت کے افسران منظوری دیں گے، خواتین ڈاکٹرز وملازمین کی میٹرنٹی،عدت کی چھٹی کی منظوری کا اختیار ہسپتالوں کے پاس رہے گا۔
گریڈ 18 سے 20 کے ملازمین کی چھٹی
گریڈ 18 سے20کےجنرل کیڈر ڈاکٹرز کی بھی ہرقسم کی چھٹی محکمہ صحت منظور کرےگا، تمام ڈاکٹرز وسرکاری ملازمین کو89دن کی چھٹی منظوری کا اختیار ہسپتالوں کے سربراہان کے پاس تھا۔








