خانیوال، کبیر والا میں بھتیجے نے پھوپھی کی جان لے لی
واقعہ کی تفصیل
خانیوال (حیدر شیر) کبیروالا میں تھانہ بارہ میل کی حدود میں واقع بستی عید گاہ میں بھتیجے نے پھوپھی کو خنجر کے وار کر کے قتل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر حذیفہ رحمان اور چینی وزیر ثقافت و سیاحت گاو ژینگ کے درمیان ملاقات، ثقافتی، سیاحتی اور ورثہ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
تنازعہ کی وجوہات
تفصیل کے مطابق بھتیجے اور پھوپھو کے درمیان پانچ مرلہ پلاٹ کا تنازعہ تھا جس پر تلخ کلامی بڑھی تو بھتیجے نے خنجر نکال کر حملہ کردیا، جس سے خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔
ورثاء کا احتجاج
ورثاء نے پوسٹ مارٹم کے بعد جسدخاکی رکھ کر جھنگ روڈ بلاک کردی جس کی وجہ سے مین ملتان جھنگ روڈ پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔ ورثا کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری تک ڈیڈ باڈی سٹرک سے نہیں اٹھائیں گے۔








