لاہور، 19 سیٹوں والے “کمرشل طیارہ” نے مبینہ طورپر کام شروع کردیا
صوبائی حکومت کے طیارہ خریدنے کی خبر
لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی حکومت کی طرف سے طیارہ خریدے جانے کی خبروں کے بعد تبصرے اور تنقید کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مالی مدد اور ٹیکنالوجی کی منتقلی سے ترقی پذیر ممالک میں صاف توانائی کو فروغ دیا جا سکتا ہے: شیری رحمان
طیارے کی سرگرمیاں اور فلائٹ ریکارڈ
اب ایک صحافی نے فلائٹ ریکارڈ کے حوالے سے انکشاف کیا کہ یہ طیارہ مبینہ طور پر فعال ہو چکا ہے۔ ایک دن تو تقریباً دو گھنٹے صرف لاہور میں ہی محو پرواز رہا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں کل سے تیز بارش کی پیشگوئی، سلسلہ اتوار تک جاری رہنے کا امکان
صحافی احمد وڑائچ کی رپورٹ
صحافی احمد وڑائچ کا کہنا ہے کہ 19 سیٹوں والا "کمرشل طیارہ" غالباً کام شروع کر چکا ہے۔ دستیاب فلائٹس ریکارڈ (فلائٹ راڈر 24) کے مطابق، لاہور سے سیالکوٹ کیلئے 16 فروری کو 19 منٹ کی فلائٹ اڑی۔ طیارہ 13 فروری کو مسافر لے کر میانوالی بھی گیا، جبکہ ایک دن لاہور میں ایک گھنٹہ 52 منٹ مسافر لے کر اڑتا رہا۔
اجمل جامی کا تبصرہ
لاہور میں ہی ایک گھنٹہ باون منٹ محو پرواز رہنے والا یہ طیارہ ہوسکتا ہے کہ رننگ شننگ پوری کر رہا ہو، کلچ پلیٹیں رواں کر رہا ہو یا پھر کسی اہم منصوبے کا طویل فضائی جائزہ لے رہا ہو۔ نہیں؟ https://t.co/6Ai9D9rdpD
— Ajmal Jami (@ajmaljami) February 19, 2026
اس پر صحافی اجمل جامی نے مزید تبصرہ کیا کہ لاہور میں ہی ایک گھنٹہ باون منٹ محو پرواز رہنے والا یہ طیارہ ہوسکتا ہے کہ رننگ شننگ پوری کر رہا ہو، کلچ پلیٹیں رواں کر رہا ہو یا پھر کسی اہم منصوبے کا طویل فضائی جائزہ لے رہا ہو۔








