ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی اضافہ
سونے کی قیمت میں اضافہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے اضافے سے 5 لاکھ 26 ہزار 462 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کا بھاؤ
ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 2 ہزار 144 روپے اضافے سے 4لاکھ 51 ہزار 356 روپے ہے۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 25 ڈالر اضافے سے 5037 ڈالر فی اونس ہے۔








