اسلام آباد، ڈولفن سکواڈ کے اہلکاروں کا میاں بیوی پر تشدد، ویڈیو وائرل
اسلام آباد میں پولیس کا تشدد
اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی دارالحکومت میں پولیس کے ڈولفن سکواڈ کے اہلکاروں نے میاں بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا توانائی شعبے کی اصلاحات کیلئے بڑا اقدام، بجلی کی پیداوار اور خرید کیلئے انڈپینڈنٹ مارکیٹ بنانے کی منظوری
تشدد کی ویڈیو
ڈولفن اہلکاروں کی جانب سے شہریوں پر تشدد کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ڈولفن اہلکار شہری پر تشدد کر رہا ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈولفن اہلکاروں نے شہری اور اس کی بیوی کو ایف 8 میں ان کے گھر کے باہر روک لیا، جہاں اہلکاروں کی جانب سے شناختی کارڈ چیک کرنے پر تلخ کلامی ہوئی۔
پولیس حکام کی جانب سے بیان
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان صلح ہو گئی ہے۔








