آسٹریلیا کی سب سے بڑی مسجد کو دھمکی آمیز خط موصول، مسلم کمیونٹی پریشان، تحقیقات شروع

دھمکی آمیز خط کی وصولی

سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کی سب سے بڑی مسجد کو دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے۔ ماہِ رمضان کے دوران ہر رات تقریباً 5 ہزار مسلمانوں کی مسجد میں آمد متوقع ہے۔ مسلم کمیونٹی بہت پریشان ہے، پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 1963ء میں پنجاب یونیورسٹی کے تمام امتحانات میں انگریزی کے ساتھ اردو زبان کے استعمال کی بھی اجازت دیدی گئی۔ اس طرح ہماری تحریک کامیاب ہوئی۔

تحقیقات کا آغاز

تفصیلات کے مطابق، آسٹریلیا کی سب سے بڑی مسجد کو ماہِ رمضان میں دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے بعد معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سڈنی کے مغرب میں لکیمبا مسجد کو بھیجے گئے خط میں مسلمانوں کو مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بنگلہ دیش کے 1971 کے واقعات پر معافی اور معاوضے کے مطالبے کی خبروں پر رد عمل جاری کر دیا

جنگ کی اطلاع

’’جنگ‘‘ کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ خط موصول ہونے سے چند ہفتے پہلے مسجد کو بذریعہ ای میل ایک تصویر بھیجی گئی تھی، جس میں مسجد کو جلتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ پولیس نے مسجد کے عملے کو دھمکی آمیز ای میل بھیجنے کے الزام میں ایک 70 سالہ شخص کو گرفتار کر کے اس پر فردِ جرم بھی عائد کی ہے۔ حالیہ دھمکی آمیز خط موصول ہونے پر پولیس نے کہا ہے کہ خط کو فرانزک ٹیسٹنگ کے لیے بھیجا گیا ہے اور مسجد سمیت تمام مذہبی مقامات کے ساتھ ساتھ اجتماعی تقریبات کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یہ تفتیش بدنیتی پر مبنی، پہلے جو گواہ اور ثبوت انہوں نے پیش کئے وہ عدالتوں نے نہیں مانے، عمران خان کے وکیل کے ضمانت کی درخواست پر دلائل

سیکیورٹی کی درخواست

مسجد کو چلانے والی لبنانی مسلم ایسوسی ایشن نے آسٹریلوی حکومت سے اپیل کی ہے کہ مسجد کی سیکیورٹی کے لیے اضافی گارڈز کی تعیناتی اور سی سی ٹی وی کیمرے لگوانے کے لیے مزید فنڈز فراہم کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: عظیم صوفی بزرگ داتا علی ہجویریؒ کے 3 روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز، 15 اگست کو مقامی تعطیل کا اعلان

مسلم آبادی کا تناسب

آسٹریلوی بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے مطابق لکیمبا کے مضافاتی علاقے میں 60 فیصد سے زیادہ مسلمان باشندے رہائش پذیر ہیں اور ماہِ رمضان کے دوران ہر رات تقریباً 5 ہزار لوگوں کی مسجد میں آمد متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 143 اور پی پی 203 میں ن لیگ نے میدان مار لیا

کمیونٹی کی تشویش

کینٹربری بینک ٹاؤن کونسل کے میئر بلال ال ہائیک کا کہنا ہے کہ دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے بعد مسلم کمیونٹی بہت پریشان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں آئین ہے نہ قانون، جمہوریت ہے نہ سیاسی ماحول: شیخ رشید

وزیرِ اعظم کی مذمت

آسٹریلوی وزیرِ اعظم انتھونی البانی نے بھی حالیہ دھمکیوں کی مذمت کی ہے۔

مسلمان مخالف جذبات میں اضافہ

واضح رہے کہ آسٹریلوی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق 2023ء کے آخر میں شروع ہونے والی غزہ جنگ کے بعد سے آسٹریلیا میں مسلمان مخالف جذبات بڑھ رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...