معاشرے میں سماجی انصاف یقینی بنانے کے لئے تمام متعلقین کو مل کر کام کرنا ہوگا: وزیر اعلیٰ مریم نواز
وزیر اعلیٰ کا پیغام
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ معاشرے میں سماجی انصاف یقینی بنانے کیلئے تمام متعلقین کو ملکر کام کرنا ہوگا。
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کا اجلاس اپوزیشن کی شدید ہنگامہ آرائی اور احتجاج کے بعد کل صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا
سماجی انصاف کے عالمی دن کی مناسبت
سماجی انصاف کے عالمی دن پراپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت سماجی انصاف پر پختہ یقین رکھتی ہے۔ سماجی انصاف کو یقینی بنانا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ دین اسلام سماجی انصاف، مساوات و پرامن بقائے باہمی کی تلقین کرتا ہے۔ پیغمبر اسلام حضرت محمدﷺ نے انسانیت کے ساتھ ہر لحاظ سے انصاف کرنے کا لافانی پیغام دیا ہے۔
سماجی انصاف کی اہمیت
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ سماجی انصاف سے عاری معاشرے ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ جاتے ہیں۔ مہذب معاشرے کی بنیاد ہی سماجی انصاف اور مساوات ہے۔ امیر غریب کی بڑھتی معاشی خلیج سے سماجی مسائل جنم لے رہے ہیں۔ مینارٹی کارڈ اور ہمت کارڈ سمیت دیگر پروگرام سماجی انصاف کے ہدف کی جانب واضح پیش رفت ہے۔








