پاکستان کے ساتھ کھیلنے کا تجربہ ہے اور ہم جانتے ہیں کیا پلان کرنا ہے، سپر ایٹ کے اہم میچ سے پہلے کیوی کرکٹر مارک چیمپمین کا بیان
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز
کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) کل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سُپر ایٹ مرحلے کا آغاز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول کے پی میں پیپلزپارٹی کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش نہ کریں: بیرسٹر سیف
مارک چیپمین کا بیان
نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پاکستان کے ساتھ کھیلنے کا تجربہ ہے اور ہم جانتے ہیں کیا پلان کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس خطے میں کنڈیشنز ایسی ہوتی ہیں کہ ٹاس اہم بن جاتا ہے، ہمارے پلیئرز نے یہاں کرکٹ کھیلی ہوئی ہے اس لیے انہیں کنڈیشنز کا علم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی 12 مئی تک ملک بھر میں آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کی پیشگوئی
پچز کی حالت اور بولرز کی مشکلات
چیپمین نے بتایا کہ انڈیا میں پچز بیٹرز کے لیے مددگار رہی ہیں جبکہ بولرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کنڈیشنز میں اسپنرز اہم ہو سکتے ہیں، عثمان طارق کا منفرد ایکشن ہے، وہ کریز پر آ کر رکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ازبکستان کا پاکستانی تاجروں کو 10 سال کیلئے ٹیکس استثنیٰ دینے کا اعلان
پاکستان کے اسپنرز کا ذکر
چیپمین کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس اچھے اسپنرز ہوتے ہیں، ہر کوئی خطرہ ہوتا ہے۔ ماضی قریب میں پاکستان وہ واحد ٹیم ہے جس کے ساتھ ہم سب سے زیادہ کھیلے ہیں، ہمیں پاکستان کے ساتھ کھیلنے کا تجربہ ہے اور ہم جانتے ہیں کیا پلان کرنا ہے۔
اسپنرز کے خلاف حکمت عملی
انہوں نے مزید کہا کہ اسپنرز کے خلاف کھیلنے کے لیے آپ کو مختلف شاٹس پلان کرکے کھیلنا پڑتے ہیں۔ ہمارے پاس بھی بولرز ایسے ہیں جو ان کنڈیشنز میں مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں۔ میچل سینٹنر پر جوش ہیں کہ وہ کل میدان میں اتریں گے، جبکہ لوکی فرگوسن دوبارہ ٹیم کو جوائن کر رہے ہیں، پلیئنگ الیون میں ہوں گے یا نہیں یہ نہیں کہہ سکتا۔








