خیبر پختونخوا حکومت نے انڈس ریور اور دریائے کابل کے کناروں پر غیر قانونی کان کنی اور پلَیسر گولڈ نکالنے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی لگا دی
خیبرپختونخوا حکومت کی نئی پابندیاں
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے مختلف اضلاع میں انڈس ریور اور دریائے کابل کے کناروں پر غیر قانونی کان کنی اور پلَیسر گولڈ نکالنے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بھارت نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات موخر کر دیئے
پابندی کی مدت اور علاقوں کی تفصیل
محکمہ داخلہ و قبائلی امور کی جانب سے جاری کیے گئے سرکاری حکم نامے کے مطابق یہ پابندی 60 روز کے لیے ضلع صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ اور کرک سمیت ملحقہ علاقوں میں نافذ کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کور کمانڈر پشاور مبارکباد دینے آئے تھے، آفیشل ملاقات نہیں تھی،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
فیصلے کے پس منظر
ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اکرام اللہ خان کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ متعلقہ محکموں کی رپورٹس اور صوبائی کابینہ کے 37ویں اجلاس میں ہونے والی مشاورت کی روشنی میں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل، ملتان سلطان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی
ماحولیاتی نقصان اور خطرات
رپورٹس کے مطابق دریاؤں کے کناروں پر جاری غیر قانونی کان کنی سے ماحول کو شدید نقصان پہنچ رہا تھا، پانی آلودہ ہو رہا تھا، قدرتی مناظر تباہ ہو رہے تھے اور مقامی آبادی کی صحت اور سلامتی کو خطرات لاحق تھے۔ یہ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ایسی غیر قانونی سرگرمیاں امن و امان کی خرابی، مقامی گروہوں کے درمیان تنازعات، غیر قانونی طور پر نکالے گئے مواد کی ترسیل اور کھدائی میں استعمال ہونے والے ایندھن کی اسمگلنگ کا سبب بن سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: محلے کے بچوں کو بڑے فخر سے بتاتا میرے پاس ریل گاڑی بھی ہے۔ ایک دن یہ دیکھنے کے چکر میں کہ آخر یہ چلتی کیسے ہے، میں نے اس کا تیا پانچہ کر ڈالا۔
حکام کی تشویش
حکام کے مطابق بعض منظم گروہ مالی وسائل رکھتے ہیں اور کارروائی کے دوران مزاحمت بھی کر سکتے ہیں، جس سے عوام اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین کا 9 ممالک کے شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری کا اعلان
محکمہ معدنیات کی ہدایات
صوبائی کابینہ نے محکمہ معدنیات کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر قانونی کان کنی کے خلاف مربوط کارروائی کرے، اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس تعاون فراہم کریں گی جبکہ ضرورت پڑنے پر اضافی نفری بھی تعینات کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: فنتہ الہندوستان کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں بڑی کامیابی، 4 دہشتگرد جہنم واصل، کیا کچھ برآمد ہوا؟ جانیے۔
قانونی کارروائی اور مشینری ضبطی
حکم نامے کے تحت ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو مکمل اختیار دیا گیا ہے کہ وہ قانون کے مطابق کارروائی کریں، جس میں خلاف ورزی کرنے والوں کی مشینری، گاڑیاں اور دیگر آلات ضبط کرنا بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خدا نے ہارنے کے لیے نہیں سیکھنے، سنبھلنے اور چمکنے کے لیے پیدا کیا ہے، جیتنے کی نیت زندہ رکھو، جذبے کے ساتھ آگے بڑھو اور اپنی تقدیر خود رقم کرو
خلاف ورزی کے نتائج
حکام نے خبردار کیا ہے کہ حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی متعلقہ دفعات کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
رائے عامہ
خیبر پختونخوا میں غیر قانونی کان کنی اور پلَیسر گولڈ نکالنے پر پابندی عائد
انڈس ریور اور دریائے کابل کے کناروں پر غیر قانونی کان کنی اور پلَیسر گولڈ نکالنے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی گئی
محکمہ داخلہ و قبائلی امور کی جانب سے جاری کیے گئے سرکاری حکم نامے کے مطابق یہ… pic.twitter.com/ASF4vsvP86
— Muhammad Faheem (@MeFaheem) February 20, 2026








