ہاکی ٹیم کے ساتھ حالیہ ناروا سلوک سے متعلق قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ہاکی ٹیم کے ساتھ حالیہ ناروا سلوک سے متعلق قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔
قرارداد حکومتی رکن عظمیٰ کاردار نے جمع کروائی، جس میں کہا گیا آسٹریلیا میں ایف آئی ایچ پرو لیگ ٹور، قومی ہاکی ٹیم کو بدانتظامی کا سامنا رہا، کھلاڑی مناسب رہائش، خوراک اور لاجسٹک سہولیات سے محروم رہے۔
یہ بھی پڑھیں: تھوکنے، کوڑا پھینکنے پر 10 ہزار روپے جرمانہ: پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ
ہاکی کا موجودہ سیاسی منظرنامہ
متن میں یہ بھی لکھا گیا کہ قومی کھیل ہاکی دہائیوں کی غفلت اور ناقص گورننس کا شکار ہے، اولمپک تمغے جیتنے والی ٹیم بقا کی جدوجہد تک محدود ہے، بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو شرمندگی کا سامنا ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت کے درمیان پس پردہ مذاکرات جاری ہیں، راناثنا اللہ کا انکشاف
حکومتی اقدامات کی ضرورت
قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان وزیر اعظم پاکستان سے فوری ایکشن اور پی ایچ ایف کی تنظیم نو اور سخت احتساب کا مطالبہ کرتا ہے۔ فیڈریشن میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات اور مالی شفافیت ناگزیر ہے۔ متن میں نچلی سطح پر ہاکی کی بحالی کو ترجیح دینے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔
اصلاحات کی ضرورت
کاسمیٹک نہیں، انقلابی اور شفاف اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا گیا، بصورت دیگر قومی ہاکی مستقل زوال کے خطرے سے دوچار رہے گی۔








