عمران خان کو اگلے انجیکشن کے لیے 25 فروری کو اسپتال منتقل کیا جائے گا، طارق فضل چودھری
عمران خان کی اسپتال منتقلی کی تصدیق
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرِ مملکت برائے پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی جیل سے اسپتال منتقلی کی تصدیق کردی ہے۔ تاہم، انہوں نے واضح کیا ہے کہ عمران خان کی اسپتال منتقلی صرف انجکشن لگانے کی حد تک ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ نے انڈیا میں 36 سال بعد ٹیسٹ میچ جیت لیا، بینگلور ٹیسٹ آٹھ وکٹوں سے فتح کر لیا
آنکھ کے معائنے کی نئی پیش رفت
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھ کے معائنے سے متعلق نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
25 فروری کو اسپتال منتقلی کا عندیہ
صحافی زاہد فاروق ملک نے جمعے کے روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وزیرِ مملکت طارق فضل چودھری نے عمران خان کو 25 فروری کو اسپتال منتقل کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیوکلیئر سکیورٹی سسٹم کے کمانڈ اینڈ کنٹرول کے حوالے سے پر اعتماد ہیں: پاکستان
انجکشن کا شیڈول
صحافی کی جانب سے عمران خان کے علاج سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو پہلا انجیکشن 25 جنوری کو لگا تھا، مزید دو انجیکشن ابھی لگنے باقی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دوسرے انجیکشن کے حوالے سے مجوزہ تاریخ 25 فروری ہے اور اس کے ٹھیک ایک ماہ بعد انہیں تیسرا انجیکشن لگایا جائے گا۔ یہ علاج اسلام آباد اور راولپنڈی میں دستیاب بہترین اسپتال میں کیا جائے گا۔ یہ انجیکشن اسی اسپتال میں لگائے جا سکتے ہیں جہاں ’ٹرشری کیئر‘ کی سہولت موجود ہو، لہٰذا انہیں صرف انجیکشن لگانے کی حد تک اسپتال منتقل کیا جائے گا۔
سوشل میڈیا پر ردعمل
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کنفرم کر دیا کہ 25فروری کو عمران خان کو ہسپتال شفٹ کیا جائے گا
پھر 25مارچ کو آپ بھی سن لیں pic.twitter.com/doWnRANnC9— Zahid Farooq Malik (@zfmalik) February 20, 2026








