ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف عائد کرتے وقت اپنے اختیارات سے تجاوز کیا، امریکی عدالت نے ٹیرف اقدامات کو کالعدم قرار دے دیا

امریکی سپریم کورٹ کا فیصلہ

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف اقدامات کو کالعدم قرار دے دیا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی سپریم کورٹ نے جمعہ کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عالمی تجارتی ٹیرف کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران، اسرائیل کشیدگی: امریکی صدر ٹرمپ نے کس رہنما کو بطور ثالث قبول کرنے کا اشارہ دیدیا؟ جانیے

ٹیرف عائد کرنے کے اختیارات پر سوالات

عدالت نے فیصلہ سنایا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف عائد کرتے وقت اپنے اختیارات سے تجاوز کیا، جس کے باعث عالمی تجارت بری طرح متاثر ہوئی تھی۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل ایمرجنسی اکنامک پاورز ایکٹ صدرِ امریکا کو ٹیرف عائد کرنے کا اختیار فراہم نہیں کرتا۔

یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر سیف نے بھارتی وزیر خارجہ کے بارے میں اپنے بیان کی وضاحت، سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد

معاشی پالیسی پر اثرات

اس فیصلے کو ٹرمپ کی معاشی پالیسی کے لیے ایک بڑا عدالتی دھچکا قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ ٹیرف ان کے اقتصادی ایجنڈے کا ایک اہم ہتھیار سمجھے جاتے تھے۔ ماہرین کے مطابق فیصلے سے رواں سال کیے گئے تجارتی معاہدوں پر بھی اثر پڑسکتا ہے۔ فیصلے نے نئی حد مقرر کر دی کہ صدر کانگریس کی منظوری کے بغیر کن پالیسیوں کا نفاذ کر سکتے ہیں۔

پاکستان سمیت دیگر ممالک پر اثر

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سمیت متعدد ممالک پر ٹیرف عائد کیا تھا۔ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ بیان دیا تھا کہ عدالت نے امریکا کے خلاف فیصلہ دیا تو ہم مشکل میں پڑ جائیں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...