ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے عمان کو 9وکٹوں سے شکست دے دی
آسٹریلیا کی عمان کے خلاف شاندار فتح
کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے گروپ مرحلے کے آخری میچ میں آسٹریلیا نے عمان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں اسرائیلی حملے سے شہادتوں کی تعداد 585 تک جا پہنچی، 1326 زخمی
پہلا بیٹنگ کرنے والا عمان
پالے کیلے میں کھیلے گئے میچ میں عمان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 16.2 اوورز میں 104 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا کے اسپنر ایڈم زمپا نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود کی زیر صدارت فیک نیوز کے تدارک کیلیے سنئیر صحافیوں، ایڈیٹرز، تجزیہ کاروں، اینکرز رپورٹر پر مشتمل گروپ کے ساتھ ڈائیلاگ
آسٹریلیا کی فتح
جواب میں آسٹریلیا نے 105 رنز کا ہدف محض 9.4 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر بآسانی حاصل کرلیا۔ کپتان مچل مارش نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 33 گیندوں پر ناقابل شکست 64 رنز اسکور کیے، جبکہ اوپنر ٹراوس ہیڈ32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
گروپ مرحلے کا اختتام
واضح رہے کہ اس میچ کے باوجود عمان اور آسٹریلیا دونوں ٹیموں کا سفر گروپ مرحلے میں ہی اختتام پذیر ہوگیا۔








