مانسہرہ کے ڈی ایچ کیو ہسپتال سے لاکھوں روپے مالیت کی الٹراساؤنڈ مشین چوری
چوری کی واردات
مانسہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) مانسہرہ کے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ریڈیا لوجی ڈپارٹمنٹ سے لاکھوں روپے مالیت کی الٹرا ساؤنڈ مشین چوری ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف 70ہزار حرام کے ووٹ لے کر قوم پر مسلط ہوئے، ان کو لانے والوں کا چالان کون کرے گا، حافظ نعیم الرحمان
چوری کی تفصیلات
ترجمان کنگ عبداللہ ہسپتال کے مطابق ریڈیا لوجی ڈپارٹمنٹ کے تالے توڑ کر الٹرا ساؤنڈ مشین چوری کی گئی۔ مشین کی قیمت 4 لاکھ روپے ہے۔
پولیس کی کارروائی
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کو بائیک پر لے جانے والے شخص اور ہسپتال کے سوئپر کو سہولت کاری کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے جبکہ مرکزی ملزم کی تصاویر تمام تھانوں کو بھجوا دی گئی ہیں۔ اطلاع دینے والے کے لیے انعام کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔ ڈیوٹی پر موجود سیکیورٹی کے عملے سے بھی تفتیش کی جارہی ہے۔








