مصر میں ٹرک اور مسافر بس میں تصادم، 18 افراد ہلاک، 3 زخمی
مصر میں ٹرک اور مسافر بس کا تصادم
قاہرہ (نیوز ڈیسک) مصر میں ایک افسوسناک حادثے کے نتیجے میں ٹرک اور مسافر بس کے درمیان تصادم ہوا جس میں 18 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: میانوالی؛ خاتون نے نکاح سے انکار پر نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا
ہلاک ہونے والوں کی شناخت
قاہرہ سے عرب میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر ماہی گیر شامل ہیں۔ "جنگ" کے مطابق، یہ ماہی گیر مسافر بس میں سوار تھے اور ساحلی بندرگاہ پورٹ سعید میں واقع فش فارم میں کام کرنے جا رہے تھے۔
تحقیقات کا آغاز
واقعے کی وجوہات کی تحقیق کے لئے پبلک پراسیکیوٹر نے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔








