سپر ایٹ مرحلے کا آغاز، پاکستان، آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلہ ہوگا
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز
کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ میں سپر ایٹ کا مرحلہ آج سے شروع ہوگا۔ میگا ایونٹ کے دوسرے مرحلے کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، جو پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈھاکہ میں قائداعظم محمد علی جناح کے 149ویں یومِ پیدائش پرخصوصی تقریب، مقررین کا شاندار الفاظ میں خراج تحسین
نیوزی لینڈ کی تیاری
مقابلے کی تیاری کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دن کے اوقات میں بھرپور پریکٹس کی۔ پاکستانی اسپنر عثمان طارق کی بولنگ کا توڑ کرنے کے لیے نیوزی لینڈ کے کوچنگ اسٹاف نے بیٹرز کو پاکستانی بولر کے ایکشن میں گیندیں کرائیں۔
یہ بھی پڑھیں: ماں کی دعا سے کوئی حادثہ نہ ہوا، ابن العربی کہتے ہیں ”ہمیں پتہ ہی نہیں ہوتا اور ہمارا اللہ ہمیں کس کس مقام پر گرنے سے پہلے ہی تھام لیتا ہے“
پاکستان کی ٹریننگ منسوخ
پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن فلڈ لائٹس میں شیڈولڈ تھا لیکن کولمبو میں بارش کے سبب یہ ٹریننگ سیشن منسوخ کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ ٹی 20: پاکستان اپنا پہلا میچ آج عمان کے خلاف کھیلے گا
ہیڈ کوچ کی پریس کانفرنس
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم 6 ماہ سے اسی کی تیاری کر رہے ہیں، کھلاڑی پرُاعتماد ہیں، تیاری بھی مکمل ہے، اُمید ہے کنڈیشنز کا بہتر انداز میں فائدہ اُٹھائیں گے۔ کوشش ہوتی ہے کہ بہترین ٹیم کو میدان میں اُتاریں۔
آئندہ میچز کی معلومات
سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان اگلے 2 میچز انگلینڈ اور سری لنکا سے بالترتیب 24 اور 28 فروری کو کھیلے جائیں گے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز جیو سوپر اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم مائیکو پر براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔








