فخر زمان ضرورت پڑنے پر کھیلیں گے، بابر اعظم کو پتا ہے ہمیں اُن سے کیا درکار ہے، مائیک ہیسن
پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی پریس کانفرنس
کولمبو (ویب ڈیسک) پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ فخر زمان ضرورت پڑنے پر کھیلیں گے، بابر اعظم کو پتا ہے ہمیں اُن سے کیا درکار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب، ریاض اور مضافات میں ریت کا طوفان، حدنگاہ انتہائی کم
کھلاڑیوں کی تیاری اور اعتماد
کولمبو میں پریس کانفرنس کے دوران مائیک ہیسن نے کہا کہ کھلاڑی پر اعتماد ہیں، تیاری مکمل ہے، پر امید ہیں کہ کنڈیشنز کا بہتر انداز میں فائدہ اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ بہترین ٹیم کو ہی میدان میں اتاریں، عثمان طارق کی غیر معمولی اسکلز ہیں، وہ بیک وقت اٹیک اور دفاع کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں زمین بوس ہونے والی عمارت میں کتنے خاندان رہائش پذیر تھے؟ علاقہ مکین کا اہم بیان
بابر اعظم کی اہمیت
پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ بابر اعظم کو معلوم ہے کہ ہمیں ان سے کیا درکار ہے، ہمیں اسٹار بیٹر کی مڈل آرڈر میں ضرورت ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو نمیبیا کے خلاف 11ویں 12ویں اوور میں بھجوانے کا فائدہ نہیں تھا، اسٹار بیٹر کو معلوم ہے کہ اُن کا پاور پلے اسٹرائیک ریٹ 100 سے کم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں چین نے انتہائی اہم کردار ادا کیا: وزیر اعظم
فخر زمان کی شمولیت اور اسپنرز کا کردار
مائیک ہیسن نے یہ بھی کہا کہ فخر زمان ہمارے اسکواڈ میں ہیں ان کی جب ضرورت ہو گی وہ کھیلیں گے، یہاں اسپنرز کا کردار زیادہ رہا ہے، دیکھیں گے کہ کمبینیشن کیا بہتر رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلمان آغا اس وقت اپ سیٹ تھے، جب وہ آؤٹ ہوئے اس کے سوا کوئی گفتگو نہیں ہوئی، ایشیا کپ کے بعد ہم بابر کو مخصوص رول کے لئے واپس لائے ہیں۔
بابر کی مہارت
ہیڈ کوچ نے کہا کہ بابر کے پاس مخصوص مہارت ہے اور کچھ وقت ایسے ہوتے ہیں، جب دوسرے وہ رول زیادہ بہتر ادا کر سکتے ہیں۔








