بنگلہ دیش نے بھی بھارتی ایئر لائن کیلئے اپنی فضائی حدود بند کر دیں
بھارتی ایوی ایشن کی تنزلی
بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری مسلسل تنزلی کا شکار ہے جبکہ نا اہل مودی کو دنیا بھر میں رسوائی اور سبکی کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو 18 جون تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
بنگلہ دیش کی پابندیاں
بنگلہ دیشی جریدے "ڈیلی سن" اور بھارتی جریدے "دی اکنامک ٹائمز" کے مطابق بقایا جات کی عدم ادائیگی پر بنگلہ دیش نے بھارتی نجی ایئر لائن اسپائس جیٹ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب یونیورسٹی میں آیت اللہ خامنہ ای شہید کے حوالے سے تعزیتی ریفرنس، ایرانی قونصل جنرل مھران موحدفر اور اہم شخصیات کا خطاب
پروازوں پر اثرات
کولکتہ سے شمال مشرقی بھارتی شہروں جیسے گوہاٹی اور ایمفال کیلئے چلنے والی پروازیں طویل اور متبادل راستے اختیار کرنے پر مجبور ہیں۔
متبادل راستوں کی وجہ سے پرواز کا دورانیہ اور ایندھن کا استعمال بڑھ گیا جس سے ایئرلائن کے آپریشنل اخراجات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کاغان : سیاحوں کی گاڑی دریائے کنہار میں جاگری، میاں بیوی جاں بحق
مالی مشکلات کا سامنا
اسپائس جیٹ گزشتہ چند مہینوں سے مالی مشکلات کا سامنا کر رہی ہے، کمپنی کے شیئرز میں بھی معمولی کمی دیکھی گئی جبکہ دسمبر 2025 کو ختم ہونے والے سہ ماہی مالیاتی رپورٹ میں ایئرلائن نے 269.27 کروڑ روپے کا نقصان ظاہر کیا۔
سفارتی تعلقات کی صورتحال
ماہرین کے مطابق بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان تعلقات سفارتی اختلافات سے بڑھ کر تنازعات کی شکل اختیار کر گئے ہیں۔








