تھائی لینڈ میں مہلک وائرس سے چند ہفتوں میں 72 ٹائیگر ہلاک
تھائی لینڈ میں ٹائیگرز کی ہلاکت
لاہو ر(ویب ڈیسک) تھائی لینڈ کے صوبے چیانگ مائی میں جانوروں کے نجی پارک (ٹائیگر کنگڈم) میں مہلک وائرس اور بیکٹیریا کے باعث چند ہفتوں میں 72 ٹائیگرز ہلاک ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: تمام ججز نے بنیادی حقوق کا تحفظ کرنے کی قسم اٹھائی ہے، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار
بیماری کی تشخیص
مقامی حکام کے مطابق ہلاک ٹائیگرز کی ٹیسٹ رپورٹ میں کینائن ڈسٹیمپر وائرس اور سانس کے نظام کو متاثر کرنے والے بیکٹیریا پائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کی پاکستان سے 71 سے قبل کے 4.52 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے مطالبے کی تیاری شروع، بنگالی میڈیا نے دعویٰ کردیا
محکمۂ لائیو اسٹاک کا بیان
قومی محکمۂ لائیو اسٹاک کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ٹائیگرز میں بیماری کی علامات بروقت پہچاننا مشکل ہوتا ہے، جب تک صورتِ حال کا اندازہ ہوا، بہت دیر ہو چکی تھی۔
پارک انتظامیہ کا مؤقف
اس حوالے سے پارک انتظامیہ سے فوری طور پر مؤقف حاصل نہیں ہو سکا۔








