تھائی لینڈ میں مہلک وائرس سے چند ہفتوں میں 72 ٹائیگر ہلاک
تھائی لینڈ میں ٹائیگرز کی ہلاکت
لاہو ر(ویب ڈیسک) تھائی لینڈ کے صوبے چیانگ مائی میں جانوروں کے نجی پارک (ٹائیگر کنگڈم) میں مہلک وائرس اور بیکٹیریا کے باعث چند ہفتوں میں 72 ٹائیگرز ہلاک ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کے نااہل کرنے کے اختیار کیخلاف درخواست ، فل بنچ میں سماعت کیلئے درخواست چیف جسٹس کو ارسال
بیماری کی تشخیص
مقامی حکام کے مطابق ہلاک ٹائیگرز کی ٹیسٹ رپورٹ میں کینائن ڈسٹیمپر وائرس اور سانس کے نظام کو متاثر کرنے والے بیکٹیریا پائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: توانائی بحران مزید شدید ہونے کا امکان، آئل انڈسٹری نے ٹرمپ انتظامیہ کو ’’خبردار‘‘کر دیا
محکمۂ لائیو اسٹاک کا بیان
قومی محکمۂ لائیو اسٹاک کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ٹائیگرز میں بیماری کی علامات بروقت پہچاننا مشکل ہوتا ہے، جب تک صورتِ حال کا اندازہ ہوا، بہت دیر ہو چکی تھی۔
پارک انتظامیہ کا مؤقف
اس حوالے سے پارک انتظامیہ سے فوری طور پر مؤقف حاصل نہیں ہو سکا۔








