لاہو رمیں خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر اجتماعی زیادتی اور پھر گردہ نکالنے کا افسوسناک واقعہ
خاتون سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کے علاقے چوہنگ میں نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون سے اجتماعی زیادتی اور گردہ نکالنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کا اقدام
چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
تحقیقات کی تفصیلات
حنا پرویز بٹ نے کہا کہ خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر اغواء کر کے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خاتون کو گھر میں قید کرکے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
میڈیکل چیک اپ کا نتیجہ
حنا پرویز بٹ نے یہ بھی بتایا کہ میڈیکل چیک اپ کے دوران خاتون کے بائیں جانب کا گردہ نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔








