سپرنگ رولز بنانے کا طریقہ

اجزاء

  • تیل: چار سے پانچ کھانے کے چمچ
  • چکن: اُبلا ہوا ایک پاؤ
  • بند گوبھی: کٹی ہوئی آدھی
  • گاجر: اچھی طرح کٹی ہوئی ایک سے دو عدد
  • شملہ مرچ: کٹی ہوئی آدھی
  • نمک: حسب ذائقہ
  • کالی مرچ: پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
  • سویا ساس: ایک کھانے کا چمچ
  • ہری پیاز: کٹی ہوئی ایک عدد
  • ہری مرچیں: کٹی ہوئی دو سے تین عدد
  • تازہ ہرا دھنیا: کٹا ہوا آدھی گٹھی
  • موزریلا چیز: 200 گرام
  • میدہ: ایک کھانے کا چمچ
  • رول پٹی: حسب ضرورت

ترکیب

ایک برتن میں تیل کو گرم کریں اور اس میں ابلا ہوا چکن، کٹی ہوئی بند گوبھی، گاجر، شملہ مرچ، نمک اور پسی ہوئی کالی مرچ ڈالیں اور اچھی طرح ملا لیں۔

اب اس میں سویا ساس، ہری پیاز، ہری مرچیں اور دھنیا ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔

اب اس میں موزریلا چیز شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں۔

اب ایک چھوٹے پیالے میں میدہ اور پانی ڈال کر رولز کا منہ بند کرنے کے لئے پیسٹ بنا لیں۔

اب رول پٹی لے کر اس پر پہلے سے بنایا ہوا آمیز رکھیں اور اچھی طرح رول کرلیں۔

تھوڑا سا پیسٹ لگا کر دونوں جانب سے رول کا منہ بند کرلیں۔

اب ان رولز کو اچھی طرح فرائی کریں اور گولڈن براؤن ہونے پر کڑاہی سے نکال لیں۔

گرم اور مزے دار چکن اسپرنگ رولز تیار ہیں۔

Categories: Ramadanپکوان

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...