تربت میں کارروائی، 2 گاڑیوں میں سوار 37 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا
تربت میں افغان باشندوں کی حراست
تربت (ڈیلی پاکستان آن لائن) کی تحصیل بلیدہ میں کارروائی کے دوران 2 گاڑیوں میں سوار 37 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان 25 کروڑ عوام کی آرزوؤں، امنگوں کا مرکز و محور ہے، سیاسی طور پر قائداعظم کو اپنا رول ماڈل بناتے ہوئے قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائیں
غیر قانونی سرحدی عبور
یہ افغان باشندے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کو اگلے انتخابات میں عوام کے ووٹوں سے وزیر اعظم بنائیں گے، پیپلز پارٹی نے کبھی سسٹم کو غیر مستحکم نہیں کیا، نہ کریں گے، گورنر پنجاب
حراست میں شامل افراد
زیرِ حراست افغان باشندوں میں 19 خواتین اور 18 بچے شامل ہیں۔
ملک بھر میں سکریننگ کا عمل
واضح رہے کہ ملک بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی سکریننگ، رہائشی ریکارڈ اور شناختی دستاویزات کی جانچ مرحلہ وار جاری ہے۔








