گزشتہ ماہ عہدے سے ہٹائے جانے والے پیر محمد شاہ دوبارہ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی تعینات
پیر محمد شاہ کی دوبارہ تعیناتی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گزشتہ ماہ عہدے سے ہٹائے جانے والے پیر محمد شاہ کو دوبارہ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی تعینات کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل کے سامنے خوفناک ٹریفک حادثہ، طالبعلم سمیت 2 افراد جاں بحق
نوٹیفکیشن کا اجراء
20 گریڈ کے افسر پیر محمد شاہ کو ڈی آئی جی ٹریفک تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے 315دیہی مراکزصحت کوہسپتالوں کا درجہ دیدیا ، کیا کیا سہولیات فراہم کی جائیں گی ؟ اہم تفصیلات جانیے
وجہ برطرفی
’’جیو نیوز‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پیر محمد شاہ کو گل پلازہ سانحہ کے بعد ٹریفک کا انتظام نہ کرنے پر عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔ گزشتہ ماہ ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کو ان کے عہدے سے ہٹا کر مظہر نواز شیخ کو ڈی آئی جی ٹریفک تعینات کیا گیا تھا۔
چارج کی واپسی
اعلامیے کے مطابق مظہر نواز شیخ سے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔








