البانیا میں کرپشن الزامات پر حکومت کے خلاف مظاہرے پھوٹ پڑے، پارلیمنٹ کا گھیراؤ، گرفتاریاں
بدعنوانی کے الزامات پر مظاہرے
ترانہ (مانیٹرنگ ڈیسک) البانوی حکومت پر بدعنوانی کے الزامات کے باعث دارالحکومت ترانہ میں متعدد مقامات پر حکومت مخالف مظاہرے پھوٹ پڑے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ اور جرمنی کی طرح فوری طور پر قانون سازی کر کے بیرون ملک جائیدادیں بنانے والوں کی دولت واپس پاکستان لانے کا مطالبہ
وزیرِ اعظم کا استعفیٰ کا مطالبہ
مظاہرین نے وزیرِ اعظم ایدی راما (Edi Rama) سے فوری استعفے کا مطالبہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ جنگلی حیات پنجاب نے نئے قوانین کے ساتھ تیتر کے شکار کی اجازت دے دی
تشدد اور جھڑپیں
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، البانیہ کے دارالحکومت ترانہ میں مشتعل مظاہرین نے سرکاری عمارت پر پیٹرول بم پھینکے اور پارلیمنٹ کا بھی گھیراؤ کر لیا ہے۔ ’’جنگ‘‘ نے میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایا ہے کہ پارلیمنٹ کے اطراف کی سڑکوں پر تقریباً 2 گھنٹے تک پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں جاری رہیں۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔
گرفتاریاں اور تحقیقات
میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ البانیہ کی نائب وزیرِ اعظم بیلندا بالوکو (Belinda Balluku) کو بدعنوانی سکینڈل کے باعث معطل کر دیا گیا ہے، جبکہ اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔







