ایم کیو ایم، مسلم لیگ (ق) اور بلوچستان عوامی پارٹی نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اہم اعلان کر دیا
اہم اعلان: دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اتحاد
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایم کیو ایم، مسلم لیگ (ق) اور بلوچستان عوامی پارٹی نے دہشتگردی کے خاتمے کیلیے اہم اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکی جنگی طیاروں ایف 18 کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، ویڈیو بھی سامنے آ گئی
سیکیورٹی فورسز کی حمایت
تفصیلات کے مطابق، ایم کیو ایم، مسلم لیگ (ق) اور بلوچستان عوامی پارٹی نے دہشتگردی کے خاتمے کیلیے سیکیورٹی فورسز کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: 7 دوستوں کا 15 سال پرانا خواب پورا، برطانیہ کا سب سے قیمتی خزانہ دریافت
وفاقی وزیرِ داخلہ سے ملاقات
’’جنگ‘‘ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے ملاقات میں مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری سالک، متحدہ قومی مومنٹ کے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما خالد مگسی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیام امن کے لیے کوششوں کو سراہاتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ چلنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش عام انتخابات، بی این پی اتحاد نے 211 نشستیں جیت کر دو تہائی اکثریت حاصل کر لی
شہداء کی قربانیوں کا اعتراف
سیاسی رہنماؤں نے فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیوں میں جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔
وزیرِ داخلہ کا آگاہی سیشن
اس موقع پر وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے تینوں جماعتوں کے رہنماؤں کو خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی صورتِ حال و قیام امن کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔








