پاکستان کا کوچ بہت کمزور ہے، وہ فیصلہ کرتے گھبراتے ہیں، شاہد آفریدی
شاہد آفریدی کی قومی ٹیم کے کوچ پر تنقید
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کی کوچنگ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا کوچ بہت ویک ہے۔ وہ فیصلے کرتے وقت گھبرا رہے ہیں، اور ان میں فیصلہ لینے کی صلاحیت ہی نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ٹیم کے لیے بری خبر، اہم فاسٹ بولر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے
سماٹی وی شو میں گفتگو
سماٹی وی کے سپورٹس شو 'زورکا جوڑ' میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کے کوچ کو شدید تنقید کانشانہ بنایا۔ انہوں نے سوال کیا کہ "کیا آپ میڈیا، سوشل میڈیا سے ڈرتے ہیں؟ آپ بہتر کمبی نیشن بھی تو کھلا سکتے ہیں، آپ بھارت کے خلاف فخر زمان کو بھی تو کھلاسکتے تھے۔"
توصیف احمد کی رائے
سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد کا کہنا ہے کہ خواجہ نافع کی ٹیم میں فی الحال جگہ نہیں بنتی۔ موجودہ موسمی صورتحال کے پیش نظر ٹیم میں ایک فاسٹ بولر کا ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عثمان طارق کا بھی درست استعمال نہیں کیا جا رہا، جو ٹیم کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔








