ٹرمپ پیس بورڈ کے نام پر قائم فورم درحقیقت امن نہیں بلکہ انجمن غلامان امریکا بورڈ اور ڈیسٹیبلائزیشن فورس ہے،سراج الحق
سراج الحق کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ "ٹرمپ پیس بورڈ" کے نام پر قائم یہ فورم درحقیقت امن کا نہیں بلکہ انجمن غلامان امریکا بورڈ اور ڈیسٹیبلائزیشن فورس ہے۔
وزیراعظم کے بیان پر تنقید
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا اسرائیل کی موجودگی میں ایک ہی میز پر بیٹھنا مظلوم فلسطینی عوام کے جذبات کو مجروح کرنا اور پاکستان کے اصولی مؤقف سے انحراف ہے۔
“ٹرمپ پیس بورڈ” کے نام پر قائم یہ فورم درحقیقت امن نہیں بلکہ انجمن غلامان امریکہ بورڈ اور ڈیسٹیبلائزیشن فورس ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا اسرائیل کی موجودگی میں ایک ہی میز پر بیٹھنا مظلوم فلسطینی عوام کے جذبات کو مجروح کرنا اور پاکستان کے اصولی مؤقف سے انحراف ہے۔— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) February 21, 2026








