قلات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
زلزلے کے جھٹکے قلات میں
قلات(ڈیلی پاکستان آن لائن) قلات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل پریزینٹر ’ایرن ہالینڈ‘ نے حسن علی کو ’جوکر‘ قرار دیدیا
زلزلے کی شدت
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سپورٹس بورڈ کا انڈر 16 والی بال ٹیم کے لیے 82 لاکھ روپے انعام کا اعلان
لوگوں کا ردعمل
زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی قسم کی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
پچھلے دن کا زلزلہ
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی افطار کے وقت اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں 5.7 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔








