خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، خاتون خودکش حملہ آور گرفتار

ڈی آئی خان میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی آئی خان میں محکمہ انسداد دہشتگردی خیبرپختونخوا نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ سی ٹی ڈی ڈیرہ ریجن نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ خاتون خودکش حملہ آور کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: اللّٰہ سے پوری امید ہے کیس جیتوں گا عمرے پر جاؤں گا، شیخ رشید

خفیہ اطلاع پر کارروائی

ڈی آئی خان میں محکمہ انسداد دہشتگردی خیبرپختونخوا نے حساس اداروں کی مصدقہ اطلاع پر شیخ یوسف خیمہ بستی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ خاتون خودکش حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی کی سپیشل ویپنز اینڈ ٹیکٹکس ٹیم نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران خاتون کو حراست میں لیا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان فنانس ایکٹ 2020 کے تحت ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ آئینی قرار

گرفتار خاتون کی تفصیلات

حکام کے مطابق گرفتار خاتون خارجی کمانڈر کی تربیت یافتہ رہی جبکہ خودکش حملے کیلئے جیکٹ اور ہدف خارجی کمانڈر کی جانب سے فراہم کیا جانا تھا۔ کارروائی کے دوران خاتون کے قبضے سے 30 بور پستول بمع کارتوس، دو موبائل فونز، ٹیبلٹ، پاور بینک اور دیگر سامان برآمد ہوا۔ موبائل فونز سے کالعدم تحریک سے رابطوں اور خودکش حملے کیلئے رضامندی سے متعلق معلومات بھی حاصل کی گئی ہیں۔

پولیس کا اقدام

انسپکٹر جنرل پولیس ذوالفقار حمید نے کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں دہشتگردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور ریاست مخالف عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...