مریم کے مہمانوں کی نگہبان دسترخوان پر آمد جاری، دوسروں کے لیے اپنے دسترخوان وسیع کرنے والے قابلِ تحسین ہیں: وزیر اعلیٰ پنجاب

نگہبان دسترخوان کا آغاز

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ’’مریم کے مہمانوں‘‘ کی نگہبان دسترخوان پر آمد جاری ہے۔ وزیراعلیٰ نے روزہ داروں کی آمد کا خیر مقدم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت برقرار، چاندی کی قیمت میں معمولی اضافہ

وزیراعلیٰ کا پیغام

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ دوسروں کے لیے اپنے دسترخوان وسیع کرنے والے قابل تحسین ہیں۔ رمضان المبارک میں اسلامی اخوت کا مظاہرہ خوش آئند امر ہے۔ صوبہ بھر میں 500 سے زائد نگہبان دسترخوان پر تیسرے روز بھی رش دیکھنے کو ملا۔ مخیر حضرات اور اداروں کے تعاون سے 500 سے زائد نگہبان دسترخوان پر افطار کا شاندار اور باوقار اہتمام کیا گیا۔ ہزاروں روزہ داروں نے نگہبان دسترخوان پر تیسرا روزہ افطار کیا۔ بچے اور خواتین بھی نگہبان دسترخوان پر ’’مریم کی مہمان‘‘ بن گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی ملاقات، اہم امور پر گفتگو

روزہ داروں کا استقبال

ہر نگہبان دسترخوان پر انتظامی حکام نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی طرف سے روزہ داروں کا خیر مقدم کیا۔ شہروں کے مرکزی مقامات پر پُرتکلف فرشی دسترخوان بچھ گئے۔ نگہبان دسترخوان پر مشروب اور عمدہ لنچ باکس پیش کیے گئے۔

نگہبان دسترخوان کی مقبولیت

چنیوٹ، بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی خان، منڈی بہاوالدین میں نگہبان دسترخوان پر روزہ داروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ مری، قصور، نارووال، لیہ، کوٹ ادو، حافظ آباد، گجرات، چکوال، اٹک، شیخوپورہ، ننکانہ میں بھی نگہبان دسترخوان عوامی توجہ کا مرکز بن گئے۔ لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، ملتان، لودھراں، خانیوال، سیالکوٹ، راجن پور اور دیگر شہروں میں نگہبان دسترخوان میں رونقیں دیکھی گئیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...