مؤروف شاعر سید سلمان گیلانی انتقال کر گئے
مشہور شاعر سید سلمان گیلانی کا انتقال
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف شاعر سید سلمان گیلانی انتقال کر گئے۔ وہ کافی عرصے سے علیل تھے۔ ان کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بہار کے وزیر اعلیٰ کے عمل سے دو قومی نظریہ دوبارہ یاد آگیا، عظمیٰ بخاری
علاج اور صحت کی حالت
سلمان گیلانی کا گزشتہ دنوں بائی پاس ہوا تھا جس کے بعد سے ان کی طبیعت سنبھل نہیں پائی تھی۔ ابھی وہ ریکور ہو ہی رہے تھے کہ نمونیا کے مرض نے آلیا۔ کچھ روز تک تکلیف میں رہنے کے بعد انہوں نے اپنی جان جانِ آفریں کے سپرد کردی۔
ادبی کارنامے
سلمان گیلانی کی شاعری دو حوالوں سے مشہور تھی۔ ایک تو وہ مزاحیہ شاعری کرتے تھے اور جب اپنی مخصوص طرز میں شعر کہتے تو حاضرین لوٹ پوٹ ہوجاتے۔ ان کی دوسری پہچان مذہبی شاعری تھی۔ انہوں نے ختم نبوت، شان اہل بیت اور شان صحابہ پر بھی بہت شعر کہے۔ ان کی لکھی نعتیں بڑے بڑے نعت خوانوں نے اپنی آواز میں ریکارڈ کروائیں۔








