ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟
برج حمل (21 مارچ - 20 اپریل)
آپ کافی دنوں سے جن مشکلات کا شکار چلے آ رہے تھے، انشاءاللہ اب ان سے نکلنے کے قدرتی اسباب پیدا ہوں گے۔ مقدمے، انکوائری وغیرہ کے معاملات سے بھی نجات ملے گی اور گھریلو لڑائی جھگڑوں میں بھی کمی آئے گی۔ جو لوگ اپنا کاروبار کرنا چاہتے ہیں، وہ بھی اب قدم اٹھا سکتے ہیں۔ ان کو بحکم اللہ بڑا فائدہ حاصل ہوگا۔ جن لوگوں نے سفر کرنا ہے، ان کی رکاوٹیں دور ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: بارڈر کی بندش اور آئے روز دہشت گردی کے واقعات نے خیبرپختونخوا کا امن و سکون تباہ کر کے رکھ دیا ہے، سراج الحق
برج ثور (21 اپریل - 20 مئی)
ان دنوں مالی طور پر کچھ مشکلات کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے آپ کو بہت ٹینشن ہو سکتی ہے۔ صدقہ دیں اور نظر اتاریں، اور استخارے کی مدد سے چلیں۔ نقصان سے بچنے کے لیے ان غلطیوں کی اصلاح کریں جو پہلے ہو چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کی جانب سے داغے گئے آج مزید 8 بیلسٹک میزائل، 4 کروز میزائل اور 36 ڈرون کامیاب سے تباہ کئے گئے، متحدہ عرب امارات
برج جوزہ (21 مئی - 20 جون)
ایک اہم خبر آپ کے بہت سے معاملات کو بہتر بنا دے گی، خاص طور پر روزگار کے حوالے سے۔ جو لوگ بیرونِ ملک جانے میں رکاوٹیں محسوس کر رہے تھے، انشاءاللہ اب وہ دور ہوں گی۔ اس ہفتے بہت سے معاملات بہتر ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کچھ واقعات بھلائے نہیں جا سکتے جب یاد آتے ہیں خوف کی دبیز لہر دل و دماغ میں اتار جاتے ہیں یہ بھی ایسا ہی واقعہ تھا، تھکن اور بھوک سے برا حال تھا۔
برج سرطان (21 جون - 20 جولائی)
آپ کو نوکری میں تبدیلی کا موقع ملے گا۔ جو لوگ نوکری کی تلاش میں ہیں، ان کو نوکری مل جائے گی۔ روزگار کا خانہ بہتری کی جانب جا رہا ہے۔ غیر متوقع ذرائع سے پیسہ حاصل ہونے کے امکانات بھی روشن ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہماری فوج مکمل تیار ہے، کسی بھی قسم کے حملے کو مکمل جنگ تصور کیا جائے گا: ایرانی حکام
برج اسد (21 جولائی - 21 اگست)
غصہ سے کام مت لیں، کیونکہ بنا بنایا کام بھی بگڑ سکتا ہے۔ خانگی جھگڑوں میں ملوث لوگ اپنے رشتے بچانے کی کوشش کریں اور غصہ قابو میں رکھیں۔ اللہ آپ کے تعلقات میں برکت ڈالے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سبی میں تھانے کے قریب دستی بم حملہ
برج سنبلہ (22 اگست - 22 ستمبر)
جو بات آپ کو فکر میں مبتلا کر رہی ہے، انشاءاللہ آپ اس مسئلے سے نکل سکیں گے۔ آپ کی راہ میں رکاوٹ بننے والے لوگ اللہ پاک کی رحمت سے آپ کے راستے سے ہٹ جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ٹینس تباہی کی راہ پر گامزن، موجودہ قیادت ذمہ دار ہے: آصف ڈار
برج میزان (23 ستمبر - 22 اکتوبر)
آپ کی ہمت کی وجہ سے وقت اور حالات آپ کے حق میں ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ اپنے مقاصد کی جانب قدم بڑھائیں اور آپ کو کامیابی حاصل ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی، فرار قیدی کی والدہ مثال بن گئیں، بیٹے کو خود واپس جیل پہنچا دیا
برج عقرب (23 اکتوبر - 22 نومبر)
اب کوئی رکاوٹ آپ کو نہیں روک سکتی۔ اپنے مقاصد کی جانب قدم اٹھائیں۔ آپ جس کام کے لیے پیسے کی ضرورت محسوس کر رہے تھے، وہ اب آپ کو مل جائے گا۔ ناراض لوگ بھی واپس آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا لکی مروت میں فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار
برج قوس (23 نومبر - 20 دسمبر)
آپ جس پر سب سے زیادہ بھروسہ کر رہے تھے، وہی آپ کا بھروسہ توڑے گا۔ اپنی عزت بچائیں اور فتنوں سے دور رہیں۔ صدقہ دینا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ، فرانس اور کینیڈا نے اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دے دی
برج جدی (21 دسمبر - 19 جنوری)
اپنے دل پر قابو رکھنے میں کامیاب ہونے کے بعد آپ اپنے مقاصد حاصل کر لیں گے۔ روزگار پر توجہ دیں، اس میں کامیابی ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: اختلافِ رائے کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ بنیادی انسانی حقوق معطل کر دیے جائیں،قیدیوں سے ملاقات اور علاج کوئی رعایت نہیں بلکہ آئینی حق ہے،شیرافضل مروت
برج دلو (20 جنوری - 18 فروری)
اس شخص سے دور ہونا ضروری ہو گیا ہے جس کو آپ برسوں سے برداشت کر رہے ہیں۔ اپنی عزت و مال کی حفاظت کریں۔ روزگار کے حوالے سے قدرتی اسباب بن سکتے ہیں۔
سیارہ مشتری (19 فروری - 20 مارچ)
آپ کو جلد ہی وہ خبر مل جائے گی جس کا آپ کو انتظار تھا۔ جو لوگ مشکلات میں ہیں، ان کو اس سے نکلنے کا موقع ملے گا۔








