اب دہشتگردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کریں گے: آئی ایس پی آر
پاک فوج کا اعلان
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اب دہشتگردوں کے خلاف ان کی موجودگی کے مقام سے قطع نظر بلارعایت کارروائیاں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب سے متاثرہ ہزاروں خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے: سہیل شوکت بٹ
طالبان حکومت کی ناکامی
آئی ایس پی آر کے مطابق طالبان حکومت افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال سے روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امید ہے حکومت جیتی ہوئی جنگ مذاکرات کی میز پر نہیں ہارے گی، حافظ نعیم الرحمان
سکیورٹی فورسز کا فوری نابود کرنا
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اب دہشتگردوں کیخلاف ان کی موجودگی کے مقام سے قطع نظر بلارعایت کارروائیاں کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز نے مخصوص نشستوں کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
حملے کے تانے بانے
گزشتہ روز بنوں میں سکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملے کے تانے بانے بھی افغانستان کے گل بہادر گروپ سے ملے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سی پی پی اے نے بجلی قیمت میں 36پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دے دی
سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے بنوں بڑے سانحے سے بچ گیا، دہشت گردوں کے بنوں شہر میں معصوم شہریوں اور اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے ناپاک عزائم ناکام بنا دیئے گئے۔
آپریشن کی تفصیلات
شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ فورسز نے آپریشن کے دوران خوارج کا سراغ لگایا، گاڑی میں سوار خودکش حملہ آور کو اگلے دستے نے بروقت روک لیا۔ خوارج نے مایوسی میں بارود سے بھری گاڑی اگلے دستے کی ایک گاڑی سے ٹکرائی۔
حملے میں لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گلفراز اور سپاہی کرامت شاہ شہید ہوگئے جبکہ سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج مارے گئے۔








