مسافر کی طبیعت خراب، ریاض سے اسلام آباد کی پرواز کی کراچی لینڈنگ
کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ریاض سے اسلام آباد کی پرواز میں مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اقتصادی کونسل نے ۴۲۲۴ ارب کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی
پرواز کی تفصیلات
پی اے اے حکام کے مطابق نجی ایئر لائن کی پرواز ریاض سے اسلام آباد جا رہی تھی، ایران کی فضائی حدود میں مسافر کی طبیعت خراب ہوئی۔
ایمرجنسی لینڈنگ کا عمل
پی اے اے حکام کے مطابق پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرولر کراچی سے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت لی، اجازت ملنے پر پرواز کراچی میں لینڈ کرگئی۔








