ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، آج دو میچ کھیلے جائیں گے، انڈیا کا جنوبی افریقہ سے مقابلہ
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے کی تازہ ترین خبریں
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے کے آج دو میچ کھیلے جائیں گے۔
پہلا میچ: سری لنکا بمقابلہ انگلینڈ
پہلا میچ سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، میچ دن اڑھائی بجے شروع ہو گا۔
دوسرا میچ: بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ
دوسرے میچ میں بھارت اور جنوبی افریقہ مدمقابل ہوں گے، میچ ساڑھے چھ بجے احمد آباد کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ
واضح رہے کہ سپر ایٹ مرحلے کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان گزشتہ روز تھا جو بارش کی نذر ہو گیا۔
پوائنٹس کی صورتحال
دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا ہے، پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف ہر صورت فتح درکار ہے۔
مسئلہ جیتنے کی صورت میں
اگر پاکستان ایک میچ جیتتا ہے اور ایک میں اسے شکست ہوتی ہے تو پھر اگر مگر کی صورتحال پیدا ہو جائے گی، جبکہ دونوں میچ جیتنے کی صورت میں پاکستان براہ راست سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔








