وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی کابینہ اراکین کو کھلی کچہریوں کا انعقاد کرنے کی ہدایت
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کابینہ اراکین کو کھلی کچہریوں کا انعقاد کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملّا ہمارے معاشرے کے لیے ایک خطرہ ہیں۔
کھلی کچہریوں کا آغاز
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق خط میں بتایا گیا وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے عوام کا احساس کے نام سے کھلی کچہریوں کا انعقاد شروع کیا ہے، عوام کے مسائل بروقت حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
عوامی مسائل کا حل
خط میں مزید بتایا گیا کہ عوام کو کئی مسائل درپیش ہیں، جس کا حل کھلی کچہریوں کے انعقاد سے کیا جاسکتا ہے، ہر محکمے میں ماہانہ بنیادوں پر کھلی کچہریاں منعقد کی جائیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت ملے۔
کابینہ اراکین کے لیے خط
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کابینہ اراکین اور سیکریٹریز کو خط ارسال کردیا ہے۔








